متفرق  

حضرت مولانا شاہ امداد حسین رامپوری

حضرت مولانا شاہ امداد حسین رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (برادر مولانا ارشاد حسین رامپوری) حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین قدس سرہٗ کےبڑے بھائی،۱۲۲۴ھ سال ولادت،بھائی سے تکمیل و تحصیل علم کیا،حضرت شاہ ولی النبی خلیفہ حضرت شاہ احمد سعید مجددی سے مرید ہوئے،اجازت و خلافت بھائی سےپائی،امر بالمعروف اور نہی عن المنکر شیوۂ خاص تھا،درس دیتے تھے،بھائی کے وصال کے بعد جا نشین ہوئے،اُن کی متابعت میں آپ بعد جمعہ وعظ فرماتے،۲۷؍صفر ۱۳۱۲ھ میں انتقال ہوا قبر مولانا شاہ...

حضرت خواجہ یحییٰ مدنی چشتی

حضرت خواجہ یحییٰ مدنی چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شیخ اعظم چشتی قدس سرہ کے مرید اور خلیفہ تھے ظاہری اور باطنی علوم حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں حضرت شیخ اعظم قدس سرہ کے مرید ہوئے وہاں ہی طالبان حق کو بیعت کر کے مقاصد اعلیٰ تک پہنچا دیتے آپ کے بے شمار مرید اہل کمال میں شمار ہوتے تھے۔ آپ ستائیس ماہ صفر ۱۱۴۱ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار مدینہ طیبہ میں ہے آپ ایک سو تنتیس سال کی عمر میں فوت ہوئے تھے۔ باز یحییٰ زندہ دل شب زندہ دار گشت چوں زندہ بجنات ...

حضرت شیخ یحییٰ گجراتی

حضرت شیخ یحییٰ گجراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ خاندانِ چشت میں بڑے بابرکت اور باعظمت بزرگ تھے آپ کے آباؤ اجداد کا سلسلہ قطب المشائخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ سے ملتا تھا زہد و ریاضت میں بڑی کوشش کرتے کئی بار حج کی سعادت سے مشرف ہوئے آخر کار حضور نبی کریمﷺ کے حکم پر مدینہ پاک میں سکونت اختیار کرلی حرمین الشریفین کے مشائخ اور علماء نے آپ کی مشیخیت کا اعتراف کرلیا اگرچہ سارے عرب میں خواجہ فضیل بن ایاز رحمۃ اللہ علیہ ۔ سلطان ابراہیم ادھم ...

حضرت مولانا امیر علی امیٹھوی شہید

حضرت مولانا امیر علی امیٹھوی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا شاہ امیر علی ابن علی ابن محمد بخش ابن امام الدین ابن محمد ابن حضرت مُلا جیون ۱۲۱۸ھ میں بمقام امیٹھی پیدا ہوئے،علماء لکھنؤ سے تحصیل علم کیا،۱۲۳۶ھ میں مشہور صوفی عالم حضرت مولانا شید عبد الرحمٰن شکار پوری سندھی ثم لکھنوی (۱۱۶۲ھ/۱۲۴۵ھ) کی خدمتِ بابرکت میں حاضر ہوئے، مثنوی مولانا رومی،شرح مشکوٰۃ اور حضرت صوفی عبد الرحمٰن کا مشہور رسالہ ‘‘ کلمۃ الحق’’ اُن سے پڑ...