متفرق  

 سیّدناعبدالعزیز ابن سیف رضی اللہ عنہ

 بن ذی یزن حمیری ہیں ان کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےایک خط بھیجاتھا اس کو ابن مندہ نے بیان کیاہے ابونعیم نے کہاہے کہ ان کوبعض متاخرین نے ذکرکیاہے مگرجن کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے خط لکھاہے زرعہ بن سیف ابن ذی یزن تھے۔میں نہیں جانتاکہ کسی نے ان کا نام عبدالعزیزبیان کیاہومگرابونعیم نے نہ توان کی کوئی حدیث ذکرکی اورنہ کچھ ان کا بیان لکھا۔ ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ان کوابوعبداللہ یعنی ابن مندہ نے بیان کیا ہےاورکہاہے کہ ان عبدالعزیز کو رسو...

سیّدناعبدالعزیز ابن بدر رضی اللہ عنہ

  بن زیدبن معاویہ بن خشان بن اسعدبن ودیعہ بن مبذول بن عثم بن ربعہ بن رشدان بن قیس بن جہنیہ ربعی ہیں۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد میں آئے تھے آپ نے فرمایا تمھاراکیانام ہے انھوں نے عرض کیاکہ(میرانام)عبدالعزٰی ہے۔پھرآپ نے ان کا نام عبدالعزیز رکھاابن کلبی نے ان کوقضاعہ کے نسب میں ذکرکیاہے۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔...

سیّدناعبدرضا رضی اللہ عنہ

خولانی ہیں ان کی کنیت ابومکنف تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خولان کے وفد میں آئے تھے (آپ نے)ایک خط ان کے واسطے معاذ کی طرف لکھ دیا(تھا)یہ اسکندریہ کے اطراف میں فروکش تھے ان کا صحابی ہونا یارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرنامعلوم نہیں ہے۔اس کو ابوسعید بن یونس نے بیان کیاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے مختصر لکھاہے۔...

سیّدناعبدالرحمن ابن کعب رضی اللہ عنہ

۔ان کی کنیت ابولیلیٰ تھی انصاری مازنی ہیں۔مازن بن نجار کے خاندان سے تھے۔ابونعیم نے کہاہےکہ بعض لوگ ان کا نام عبداللہ بن کعب بیان کرتے ہیں۔یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ تبوک میں نہ جاسکنے کی وجہ سے رونے لگےتھے۔پس ان کے اوران کے ساتھیوں کے حق میں (یہ آیت)نازل ہوئی تولواواعینہم تفیض من الدمع حزناان لایجدواماینفقونان کاتذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ میں کہتاہوں کہ بعض علمانے ابونعیم کے اس قول کوذکرکرکے کہ بعض نے ان کا ...

سیّدناعبدالرحمن ابن یزید بن جاریہ رضی اللہ عنہ

 بن عامر بن مجمع بن عطاف بن ضبیعہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن مالک بن اوس انصاری مجمع کے بھائی ہیں۔ان کی والدہ جمیلہ بنت ثابت بن اقلح تھیں یہ  عاصم بن عمربن خطاب کے اخیانی بھائی تھے ان کی کنیت ابومحمد تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیدا ہوئے تھےانھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔یہ اپنے چچامجمع بن جاریہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاعیسیٰ بن مریم (موضع)لد۲؎ کےدروازہ پر دجال کوقتل کری...

سیّدناعبدالرحمن رضی اللہ عنہ

ہندکے والد تھ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے ابراہیم بن سعدنے اپنی خالہ ہند سے انھوں نے اپنے والد عبدالرحمن سے روایت کی ہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اٹھائی تھی یہ اپنے بسترکی تہ میں ایک چھڑی رکھاکرتےتھے ان کے بیٹے بھانجے جب ان کےپاس آتے اور کوئی شخص ان میں سے حدیث بیان کرنےلگتا اور کہتاکہ فرمایارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے تویہ اس پرچھڑی نکال لیتے اور کہتے کہ تجھ کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت حدیث سے کیا...

سیّدناعبدالرحمن ابن واثلہ رضی اللہ عنہ

 انصاری ہیں ان کو ابوعلی یعنی احمد بن عثمان اہری نے (اپنی کتاب)طوالات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بیان میں ذکرکیاہے انھوں نے اپنی سند کے جعفربن محمد بن علی تک پہنچا کرکہاہے کہ جعفر نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے انھوں نے حضرت علی مرتضٰی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے حضرت معاذ کے یمن بھیجے جانے اور وہاں سے ان  کے لوٹنے کا تذکرہ کیا یہاں تک کہاکہ جب معاذ مدینہ سے دومنزل نکل گئے یکایک انھوں نے رات کی تاریکی میں ایک شخص کو پکار...

سیّدناعبدالرحمن رضی اللہ عنہ

ان نیاراسلمی ہیں بعض لوگوں نے ان کوہانی بن نیارکہاہےاوریہی صحیح ہے۔یحییٰ بن جذام نے عبدالرحمن بن یزید مقری سے ان کے نام کو اسی طرح روایت کرکے بیان کیاہے اس کوابن مندہ نے بیان کیا ہے اوراپنی سند کے ساتھ ابویحییٰ بن ابی میسرہ سے انھوں نے عبداللہ بن یزیدمقری سے انھوں نے سعید بن ابی ایوب سے انھوں نے یزید بن ابی حبیب سے انھوں نے بکیر بن اشج سے انھوں نے سلیما ن بن یسار سے انھوں نے ابن نیار سے روایت کی ہے بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہےکسی کو(ک...