سیّدناعبدالعزیز ابن یمان حذیفہ رضی اللہ عنہ
بن یمان کے بھائی تھے ابن مندہ نے اس کوبیان کیاہے ہم کوابراہیم بن محمد نیشاپوری نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن اسحاق ثقفی نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اسمعیل بن موسیٰ فزاری نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے حسن بن زیادہمدانی نے ابن جریج سے انھوں نے عکرمہ بن عمارسے انھوں نے محمد بن عبداللہ بن ابی قدامہ سے انھوں نے عبدالعزیزبن یمان سے جو حذیفہ کے بھائی تھے نقل کرکے بیان کیاکہ جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوکوئی (سخت)کام پیش ہوتاتھاتوآپ نماز پڑھنے...