سیّدناعبس غفاری رضی اللہ عنہ
غفاری ہیں بعض لوگوں نے (ان کانام)عابس کہاہے یہی اکثر(مشہور)ہےشامی تھے ان سے ابوامامہ باہلی نے روایت کی ہے اورحنش کندی اورعکیم کندی ساکنان کوفہ نے بھی روایت کی ہے اور زاذان نے ان سے بلاواسطہ اورنیزبواسطہ عکیم کے روایت کی ہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوعمراو ر ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ہم کوابویاسربن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ ابن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتے تھےہمیں یزید بن ہارون نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں...