پسندیدہ شخصیات  

عارف یگانہ حضرت مولانا میاں محمد بخش قادری قدس سرہ(کھڑی شریف)

            فاضل جلیل،عارف بے مثیل،آفاقی شاعر حضرت میاں محمد بخش قادری (مصنف سیف الملوک)ابن حضرت مولانا میاں شمس الدین قادری قدس سرہما (۱۲۴۶ھ؍۱۹۳۰ئ) میںعلاقہ کھڑی خاص (ضلع میر پور،آزاد کشمیر ) میں پیداہوئے آپ کا سلسلۂ نسب خلیفہ ثانی حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کے والد گرامی مستند عالم دین،با کمال صوفی اور حضرت پیرے شاہ غازی قدس سرہ کی درگاہ کے سجادہ نشین تھے۔ میا...

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ستائیسویں شوال ۵۳۲ھ میں متولد ہوئے۔ اپنے والد بزرگوار اور ابن منصور رحمۃ اللہ علیہ اور عبد الرحمٰن بن محمد اتفراز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ بڑے عالم فاضل اور علومِ دینی و دنیوی میں کامل ہوئے۔ بہت سے علما و فضلا ان سے مستفید ہوئے۔ نہایت متدیّن، متشرّع، صالح، پرہیزگار، اور صاحب ریاضت و مجاہدہ تھے۔ انکسار و افتقار اور غربت و خاموشی کے ساتھ موصوف تھے۔...

حضرت سیدعلاؤالدین لاہوری

حضرت سیدعلاؤالدین لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی سید علاؤ الدین تھا۔ بیعت وخلافت: آپ شیخ سراج الدین رحمۃ اللہ علیہ کے مرید وخلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: حضرت سیدعلاؤالدین لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ابتدائی زمانے میں مالدار اور غنی ہونے کی وجہ سے نہایت ہی شان و شوکت سے رہا کرتے تھے مگر جب شیخ سراج الدین رحمۃ اللہ علیہ کے مرید ہوئے تو سب کچھ چھوڑ کر فقیرانہ اور مستانہ وار گوشہ نشینی اختیار کرلی۔ شیخ علا...

حضرت شاہ رزق اللہ قنوجی

حضرت شاہ رزق اللہ قنوجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی رزق اللہ قنوجی ۔اور آپ کا تخلص مشتاق تھا۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادتِ باسعادت 897 ھ میں ہوئی۔ بیعت وخلافت:  آپ شیخ محمد ملادہ کے مریدوخلیفہ میں سے تھے اور شیخ آپ پر خصوصی عنایت فرمایا کرتے تھے۔ سیرت وخصائص:  شیخ رزق اللہ مرد کامل، فاضل نوادر روزگار اور یاد گار سلف صالحین تھے۔ فضائل صوری اور معنوی میں جامع تھے۔ اسی طرح مشرب عِشق و محبت، سلامت ع...

حضرت شاہ اعلی عبدالسلام پانی پتی

حضرت شاہ اعلی عبدالسلام پانی پتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی عبد السلام پانی پتی اور لقب:شاہ اعلیٰ تھا۔ تاریخِ ولادت: شاہ اعلیٰ کی ولادت 890 ھ  میں ہوئی۔ بیعت وخلافت: آپ کو اپنے والد نظام الدین رحمۃ اللہ سے خرقۂ خلافت ملا پھر آپ نے شیخ نظام نارنولی سے بھی ارادت وخلافت پائی۔  سیرت وخصائص: شاہ اعلیٰ عبد السلام پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ  اعلیٰ مراتب اور بلند درجات کے مالک تھے۔ ایک شخص" اللہ دیا "جو آ...

حضرات الحاج بشیراحمد خان

آپ کا نام الحاج بشیر احمد خان قادری جیلانی  تھا آپ کی ولادت بروز جمعۃ المبارک ۱۰ شعبان ۱۳۳۵ ہجری کو ہوئی اور آپ کا وصال مبارک بروز منگل ۲۴ ربیع الاول ۲۰۰۳ کو ہوئی۔...

حضرت شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء پانی پتی

حضرت شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء  پانی پتی رحمۃ اللہ  علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  خواجہ محمد۔لقب: جلال الدین،کبیر الاولیاء۔مکمل نام: شیخ جلال الدین محمد کبیر الاولیاء پانی پتی۔ سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: شیخ محمد جلال الدین کبیر الاولیاء بن خواجہ محمود بن کریم الدین بن جمیل الدین  عیسیٰ بن شرف الدین بن محمود بن بدرالدین بن ابو بکر بن صدر الدین بن علی بن شمس الدین عثمان بن نجم الدین عبدا للہ الیٰ آخرہ ۔آپ کا سلسلہ امیر المؤمنین ح...