خواجہ عبدالرسول قصوری
حضرت خواجہ عبدالرسول قصوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خواجہ عبد الرسول ابن حضرت خواجہ غلام محی الدین قصوری دائم الحضور رحمہا اللہ تعالیٰ ۱۲۳۵ھ/۲۰۔۱۸۱۹ء میں بمقام قصور پیدا ہوئے۔ آپ کی ولادت سے ایک سال پہلے آپ کے والد ماجد نے تحفۂ رسولیہ میں آپ کی پیدائش، نام ، کنیت اور معمولات زندگی،یہاں تک کہ سال وفات بھی (اشارۃً) لکھ دیا تھا۔سن شعور کو پہنچے تو شہرئہ آفاق عالم اور جلیل المرتبت بزرگ والد ماجد حضرت مولانا غلام محی الدین قصوری رحمہ اللہ تعال...