/ Friday, 26 April,2024

پسنديدہ شخصيات

آصف عبد اللہ قادری، علامہ مفتی محمد

آصف عبد اللہ قادری، علامہ مفتی محمد  (خطیب بہار شریعت مسجد، کراچی)۔۔۔

مزید

رئیس اقبال شاہ شامی، علامہ حافظ، سید محمد

رئیس اقبال شاہ شامی، علامہ حافظ،  پروفیسر ڈاکٹر، سید محمد۔۔۔

مزید

جمیل احمد نعیمی ضیائی، استاذ العلماء، علامہ مفتی

جمیل احمد نعیمی ضیائی، استاذ العلماء، علامہ مفتی  تحریر: ندیم احمد نؔدیم نورانی ولادت و ہجرت: اُستاذالفضلاء، جمیل العلما، عمدۃ السلف، قدوۃ الخلف، جمیلِ ملّت حضرت علامہ مولانا جمیل احمد نعیمی ضیائی ﷫ کا آبائی شہر سہارن پور ہے، جہاں سے آپ کےجدِّ امجد نے حضرت سائیں توکل شاہ﷫ کی سرزمین مشرقی پنجاب (بھارت) کے شہر انبالہ  (انبالہ چھاؤنی) میں  ہجرت فرمائی۔ اِسی شہر میں، ۱۲؍ فروری ۱۹۳۶؁ء مطابق ۱۸؍ ذوالقعدہ ۱۳۵۴؁ھ کو بدھ کے دن، آپ  کی ولادت ہُوئی۔ بعض مقامات پر، آپ کی ولادت کا سال ’’۱۳۵۵ھ‘‘ لکھا  ہے، جو درست نہیں ہے۔ آپ کا تعلّق شیخ برادری سے تھا، آپ کے بزرگ زراعت پیشہ تھے، لیکن والدِ ماجد جناب قادر بخش﷫(متوفّٰی ۱۹۵۸؁ء) انبالہ کی ایک فلور  مِل میں اسسٹنٹ انجینئر تھے۔ تقسیمِ ہند کے وقت اگست ۱۹۴۷؁ء/ رمضان المبارک ۱۳۶۶؁ھ میں  اپنے والدین ا۔۔۔

مزید

سید لطف اللہ شاہ

حضرت سید لطف اللہ شاہ علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

احمد یار خاں نعیمی،حکیم الامت، مفتی

 احمد یار خاں نعیمی،حکیم الامّت،  مفسرِ قرآن ، مفتیاسمِ گرامی:       مفتی احمد یارخان۔لقب:              حکیم الامت۔تخلص:            سؔالک۔نسب:نسب کے اعتبار سے آپ یوسف زئی پٹھان ہیں۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا مفتی احمد یار خان بن مولانا محمد یار خان بد ایونی بن مولانا منوّر خان رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم۔ولادت:۴؍ جمادی الاولیٰ۱۳۲۴ھ مطابق جون ۱۹۰۶، ء بروز جمعرات بوقتِ فجر’’قصبہ اوجھیانی‘‘ ضلع بدایوں (انڈیا)کے ایک دین دار گھرانے میں پیدا ہوئے۔تحصیلِ  علم:آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی، پھر مدرسۂ شمس العلوم(بدایوں) میں داخل ہو کر تین سال تک (۱۹۱۶ء تا۱۹۱۹ء) مولانا قدیر بخش بد ایونی اور دیگر اساتذہ سے اکتسابِ فیض۔۔۔

مزید

فضل الرحمان گنج مرادآبادی،شیخ المشائخ ، قطب زماں، مولانا شاہ ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

فضل الرحمان گنج مرادآبادی،شیخ المشائخ، قطب زماں، مولانا شاہ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام و نسب: اسم گرامی:شاہ فضل ِ رحمٰن۔لقب: شیخ المشائخ،قطبِ زماں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی بن حضرت شاہ اہل اللہ بن محمد فیاض بن برکت اللہ بن نور محمد بن عبداللطیف بن عبد الرحیم بن محمد المعروف شاہ مصباح العاشقین چشتی(مزار شریف قصبہ ملانواں میں ہے)۔علیہم الرحمہ۔(تذکرہ مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی:15)۔ آپ کے والد گرامی حضرت شاہ اہل اللہ ﷫ حضرت شاہ عبد الرحمن لکھنوی﷫ کے مرید تھے،انہوں نے ہی حضرت گنج مراد آبادی کانام ’فضلِ رحمٰن‘ تجویز فرمایا تھا۔حضرت شاہ اہل اللہ ﷫ صاحبِ ورع بزرگ اور صوفی شاعر تھے۔حضرت شاہ فضل رحمن کا سلسلۂ نسب انتیس واسطوں سےخلیفۂ اول حضرت سیدناابوبکرصدیق ﷜سےجاملتا ہے۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام بی بی بصیرت تھا،ان کا سلسلۂ نسب حضرت شیخ شہاب الدین۔۔۔

مزید