حضرت مولانا نورالحق فرنگی محلی
سلطان العلماء حضرت مولانا نورالحق فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلطان العلماء لقب، نور الحق نام، حضرت مولانا شاہ انوار الھق ابن ملا احمد عبدالحق ابن مولانا محمد سعید ابن ملک العلماء مولانا قطب الدین شہید سہالوی قدست اسرارہم کے بیٹے، والد ماجد اور حضرت مُلا مبین سے درسیات پڑھی، تکمیل حضرت مولانا عبدالعلی بحر العلوم فرنگی محلی قدس سرہٗ سے کی، والد ماجد کے مرید وخلیفہ تھے، بعد فراغت درس وتدریس میں مصروف ہوئے منکر المزاج، متواضع، اور بردبار تھے، آ...