پسندیدہ شخصیات  

حضرت فاضل نوجوان مولانا پیر سید معروف حسین قادری

حضرت فاضل نوجوان مولانا پیر سید معروف حسین قادری، برطانیہ علیہ الرحمۃ   پیرِ طریقت فاضلِ نوجوان حضرت علامہ سید معروف حسین قادری بن حضرت پیر سیّد چراغ حسین قادری، ۳۰؍ ربیع الاوّل ۲۰؍ جون ۱۳۵۵ھ / ۱۹۳۶ء میں آزاد کشمیر کے موضع چک سواری (ضلع میر پور) میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک عظیم علمی و روحانی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کے جدِّ اعلیٰ حضرت پیر سید نوشہ گنج بخش قادری قدس سرہ کے دست حق پرست پر دو لاکھ سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا علاوہ ازیں آ...

حضرت فاضل اجل مولانا مفتی سیّد شجاعت علی قادری

حضرت فاضل اجل مولانا مفتی سیّد شجاعت علی قادری، کراچی علیہ الرحمۃ   قدیم و جدید علوم کے متجر عالم، ادبِ عربی کے ماہر استاد اور اہلِ سنّت کے مایہ ناز مفتی حضرت مولانا مفتی سیّد شجاعت علی قادری بن حضرت علامہ مفتی سیّد سعودی علی قادری بن حافظ سیّد احمد علی (رحمہما اللہ) ۱۱؍ ذی الحجہ، ۱۰؍ جنوری ۱۳۵۹ھ / ۱۹۴۱ء میں مرکز علم و حکمت بدایوں(ہندوستان) میں پیداہوئے۔ آپ ایک علمی روحانی سیّد گھرانے کے چشم و چراغ ہیں آپ کے والد ماجد علامہ مفتی سیّد مسعودی ...

حضرت فاضل جلیل مولانا ہدایت الحق حضرو کیمبل پور

حضرت فاضل جلیل مولانا ہدایت الحق حضرو کیمبل پور علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی ابو الاحسان ہدایت الحق ابن مولانا احمد نبی صاحب ۱۳۴۵ھ / ۱۹۲۶ء میں سنگل کوٹ(بٹل) مانسہرہ، ہزارہ کے ایک کٹھان خیل گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ نے اردو تعلیم چار جماعتیں پڑھنے کے بعد علوم عربیہ کی کتب متداولہ مختلف مقامات پر ماہرینِ فنِ تدریس علماء کرام سے پڑھیں۔ آپ کے اساتذہ میں حضرت مولانا ضیاء الدّین مکھڈ شریف، حضرت مولانا ولی احمد بہاول پور، حضرت ...

حضرت فاضل جلیل مولانا ولی النبی فیصل آباد

حضرت فاضل جلیل مولانا ولی النبی فیصل آباد علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ولی النبی ابن ابو الظفر الشاہ غلام حیدر ۱۳۳۵ھ / ۱۹۱۶ء میں بمقام تور ڈھیر تحصیل صابی ضلع مردان میں پیدا ہوئے آپ درانی خاندان کے چشم و چراغ ہیں آپ کے والد ماجد اپنے دَور کے روحانی راہنما تھے زمینداری پیشہ تھا اور تمام پٹھانوں کے ہاں عزّت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے حضرت ضیاء معصوم مجددی رحمہ اللہ سے چاروں سلسلوں میں مجاز تھے، آج بھی ان کا عرس شریف منعقد ہوتا ...

فاضل جلیل مولانا ولی النبی رضوی

استاذ جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد پاکستان ولادت حضرت علامہ مولانا ولی النبی رضوی ابن ابو الظفر الشاہ غلام حیدر ۱۳۳۵ھ؍ ۱۹۱۶ء میں بمقام تورڈھیر تحصیل صوابی ضلع مردان میں پیدا ہوئے۔ خاندانی حالات حضرت مولانا ولی النبی دافی خاندان کے چشم وچراغ ہیں۔ آپ کے والد ماجد اپنے دور کے روحانی رہنما تھے۔ زمینداری پیشہ تھا اور تمام مہمانوں کے ہاں عزت کی نگاہ سے دیکھےجاتے تھے۔ حضرت ضیاء معصوم مجددی رحمۃ اللہ علیہ سے چاروں سلسلوں میں مجاز تھے، آج بھی ان کا عرس شر...

حضرت علّامہ مولانا وَلی محمّد، اچھرہ لاہور

حضرت علّامہ مولانا وَلی محمّد، اچھرہ لاہور علیہ الرحمۃ  حضرت علّامہ مولانا ولی محمد صاحب آج سے ۷۵[۱]  سال پہلے موضع ہرَ چوکی تحصیل چونیاں ضلع قصور کے ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کاشت کاری کرتے تھے۔ [۱۔ تاریخ پیدائش معلوم نہیں ہوسکی۔ (مرتّب)] آپ نے علومِ عربیہ کی متداول کتب مختلف مقامات پر پڑھیں لاہور کے جامعہ فتحیہ اچھرہ سے آغاز کیا اور یہاں اکثر کتب کادرس استاذ العلماء حضرت مولانا مہر محمد سے لیا۔ اس کے بعد بھیرہ میں م...

حضرت علامہ سید محمود احمد رضوی لاہور

حضرت علامہ سید محمود احمد رضوی لاہور علیہ الرحمۃ ماہرِ علوم عقلیہ و نقلیہ حضرت علامہ سیّد محمود احمد رضوی بن مفتی اعظم پاکستان علامہ ابو البرکات سیّد احمد بن امام المحدّثین حضرت علامہ ابو محمد سیّد دیدار علی شاہ ( م ۲۲؍ رجب المرجب، ۲۰؍ اکتوبر ۱۳۵۴ھ / ۱۹۳۵ء) بن سیّد نجف علی، ۱۳۴۳ھ / ۱۹۲۴ء میں آگرہ (ہند) میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم رضا تک پہنچتا ہے۔ آپ کے آباؤ اجداد مشہد سے ہندوستان آئے اور اَلور میں قیام پذیر ہوگئے۔ آپ کا خ...

حضرت عمدۃ المدرسین مولانا محمد یوسف تونسوی ملتان

حضرت عمدۃ المدرسین مولانا محمد یوسف تونسوی ملتان علیہ الرحمۃ   صاحبِ علم و عمل اور تجربہ کار مدّرس حضرت مولانا محمد یوسف تونسوی بن حضرت مولانا محمد اسحاق تونسوی، بسال شریف ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ اِس وقت (۱۹۷۸ء میں) آپ کی عمر پینتالیس سال ہے۔ آپ کے والد ماجد جیّد عالِم دین اور بلوچی شاعر ہیں۔ آپ کا آبائی وطن ضلع لورالائی ہے جہاں سے آپ کے والد ماجد بسال شریف اور پھر تونسہ شریف منتقل ہوگئے۔ اس کا سبب یہ ہوا کہ بچپن میں آپ (مولانا محمد اسحا...

حضرت مولانا محمد منشاء تابش قصوری

حضرت مولانا محمد منشاء تابش قصوری  علیہ الرحمۃ  مُرید کے ادیب شہیر حضرت مولانا محمد منشاء تابش قصوری (سیالوی) بن جناب میاں اللہ دین ۱۳۶۳ھ / ۱۹۴۴ء کو موضع ہری ہر ضلع قصور میں پیدا ہوئے۔ قرآن پاک گھر پر پڑھا اور مڈل تک اُردو تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۵۶ھ ہائی سکول گنڈا سنگھ والہ میں داخلہ لیا اور میڑک کیا۔ مناظرِ اسلام حضرت مولانا محمد عمر اچھّروی اور مقرر خوش بیان حضرت مولانا محمد شریف نوری رحمہما اللہ کی تقریروں سے علمِ دین حاصل کرنے کا شوق پیدا...