شیخ مولانا غلام رسول رضوی
شیخ مولانا غلام رسول رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام رسول رضوی۔لقب: شیخ الحدیث،استاذالعلماء،نائبِ محدث اعظم پاکستان۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا غلام رسول رضوی بن چوہدری نبی بخش علیہ الرحمہ،آپ علاقے کےمعروف زمیندار ہونےکےساتھ ساتھ سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں صاحبِ مجاز بھی تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1338ھ،مطابق 1920ء کو قصبہ"سیسنہ" ضلع امرتسر(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیل علم...