مضامین  

مختصر تذکرہ حضرتِ سیدنا ضیاء الدین مدنی

حضرتِ سیِّدُنا ضیا ء الدین مَدَنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی حضرتِ سیِّدُنا قطبِ مدینہ کی ولادتِ باسعادت ۱۲۹۴ھ ،۱۸۷۷ء میں پاکستان کے شہرضیاء کوٹ (سیالکوٹ)میں بمقام کلاس والا ہوئی۔ ""یاغفورُ"" سے سِنِ وِلادت نکلتا ہے ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرتِ سیِّدُنا صِدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔ ابتدائی تعلیم ضیاء کوٹ میں حاصِل کی پھر مرکزالاولیاء (لاہور) اور دہلی میں کچھ عرصہ تَحْصِیلِ علم کیا بِالآخِر پیلی بِھیت(یوپی انڈیا) میں حضرتِ علام...

پیغامِ قطبِ مدینہ

پیغامِ قطبِ مدینہ جو شریعت کا پابند نہیں وہ طریقت کے لائق نہیں۔ خواہش پرستی مُہلک رفیق ہے اور بُری عادت زبردست دشمن ہے۔ جو شخص اپنے کام کو پسند کرتا ہے اس کی عقل میں فُتُور آجاتا ہے۔ دولت کی مستی سے خدا عَزَّوَجَلَّ کی پناہ مانگو، اس سے بہت دیر میں ہوش آتا ہے۔ دنیا بہت بُری چیز ہے جو اس میں پھنسا وہ پھنستا ہی چلا جاتا ہے اور جو اِس سے دُور بھاگتا ہے اُس کے قدموں میں ہوتی ہے۔ کسی نیک عمل کی توفیق ہونا ہی قبولیت کی نشانی ہے۔ مدینۂ منوّرہ زَادَھَ...

قطبِ مدینہ علیہ رحمہ کی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے محبت

مفتی محمد اشفاق رضوی (خطیب مرکزی جامع مسجد خانیوال شہر) بیان کرتے ہیں کہ میں ۱۹۷۹ء میں حج کے بعد مدینۂ منورہ حاضر تھا۔ وہاں حضرت شیخ مدنی﷫ سے دریافت کیا کہ حضور ہم نے سنا ہے کہ آپ نے مدینۂ طیبہ میں اپنے شیخ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی قدس سرہٗ کے وصال کے بعد ان کی زیارت کی ہے۔ حضرت مدنی﷫ نے فرمایا، ہاں ایک مرتبہ مواجہہ شریف میں حاضری دینے کے لیےمسجدِ نبوی شریف کے باب السلام سے اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ اعلیٰ حضرت عظیم البرکت قدس سرہٗ مواجہہ شریف کی ط...

قطبِ مدینہ کا عشقِ رسول ﷺ

حضرت مدنی﷫ کو حضور سرورِ کائناتﷺ کی ذاتِ والا صفات سے بے پناہ الفت و عقیدت تھی۔ ان کی محفل میں ہر وقت ذکرِ رسول اللہﷺ اور نعت خوانی ہوتی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے نعت گو، نعت خواں حضرات میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے مدینۂ منورہ میں حضرت کی خدمت میں حاضر ہوکر نعت نہ پڑھی ہو۔ مدینۂ منورہ میں محافلِ میلاد کھلے طور پر منعقد نہیں ہوتیں، لیکن ان پابندیوں کے باوجود اکثر گھرانوں سے نعتِ رسولﷺ کی روح پرور آوازیں سنائی دیتی رہتی ہیں۔ ان تمام نجی محفلوں م...

قطبِ مدینہ کا سفرِ آخرت

اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت کے مریدِ رشید و سعید اور خلیفۂ اجل قطبِ مدینہ، شیخ العرب والعجم حضرت مولانا الحاج شاہ ضیاء الدین احمد قادری رضوی قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُمَا الْعَزِیْز نے خاص مدینۃ النبی میں ۴؍ذی الحجہ کو جمعہ کے دن عین اذان کے وقت کلمۂ حی علی الفلاح پر داعیِ اجل کو لبیک کہا۔ ۳۰ برس کی عمر شریف میں آپ نے ہندوستان سے ہجرت فرمائی اور مدینہ امینہ میں جاکر بس گئے۔ مدینہ طیبہ کے دورانِ قیام آپ نے ستّر حج کیے۔ ادھر دس سالوں سے آپ مدینہ پاک میں ...