شیخ الاسلام محدث اعظم حجازعلامہ ڈاکٹر سید محمدبن علوی مالکی
شیخ الاسلام محدثِ اعظم حجازعلامہ ڈاکٹر سیّد محمدبن علوی مالکی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: پیدائشی نام: سیّد محمد حسن۔بعد ازاں فقط’’محمد‘‘ کےنام سے جانےگئے۔ مکمّل نام: شیخ سیّد محمد بن علوی مالکی ہے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: محمد حسن بن علوی بن عباس بن عبدالعزیز بن عباس بن عبدالعزیز بن محمد بن قاسم بن علی بن عربی بن ابراہیم بن عمر بن عبدالرحیم بن عبدالعزیز بن ہارون بن علوشی بن مندیل بن علی بن عبدالرحمٰن بن عیسیٰ بن احمد ب...