ضیغم الاسلام مجاہد ملت حضرت علامہ مولانا عبد الستار خان نیازی
ضیغم الاسلام مجاہد ملت حضرت علامہ مولانا عبد الستار خان نیازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ضیغمِ اسلام حضرت علامہ مولانا عبدالستار خان بن جناب ذوالفقار خان ذوالحجہ ۱۳۳۳ھ/ اکتوبر ۱۹۱۵ء میں بمقام اٹک پنیالہ، تحصیل عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی پیدا ہوئے۔ آپ میانوالی کے مشہور نیازی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔[۱] [۱۔ محمد صادق قصوری، مولانا: اکابرِ تحریکِ پاکستان ص۱۳۲] خاندانی ماحول: آپ نے ایسے ماحول میں آنکھ کھولی، جہاں ہر وقت دین کا چرچا رہتا تھا اور گھر کے...