شاگرد و تلامذہ  

حضرت مولانا سید مظفر حسین کچھوچھوی رحمۃ اللہ علیہ

شیخ المشائخ حضرت شاہ اشرف حسین برادر اکبر حضرت شاہ علی حسین اشرفی میاں کچھوچھوی کے فرزند ارجمند، اساتذۂ دار العلوم اشرفیہ کچھوچھہ شریف سے درسیات پڑھی۔ اور حدیث کا دور جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں حضرت صدر الافاضل مولانا نعیم الدین قدس سرہٗ سے کیا، بیعت وخلافت والد ماجد سے ہے، بکثرت افراد آپ سے بیعت ہیں۔ آپ جادوبیان اور شعلہ نوا مقرر ہیں، اہل سنت کے اسٹیج کو آپ سے رونق ہے، مراد آباد سے ہند پارلی منٹ کےممبر رہے، کل ہند جماعت رضائے مصطفیٰ اور آل انڈیا...

حضرت مولانا شاہ عبد الرشید خاں فتح پوری مدظلہٗ العالی

حضرت مولانا محمد عبد العزیزی خاں مدظلہٗ العالی کےچھوٹے بھائی، حضرت صدر الافاضل مولانا نعیم الدین فاضل مراد آبدی اور اساتذۂ جامعہ نعیمیہ سے علوم و فنون کی تکمیل کی اور قطب المشائخ حضرت شاہ علی حسین اشرفی میاں سرکار کچھوچھہ سےمرید ہوکر تکمیل سلوک کیا، اور اجازت وخلافتپائی، مرتاض متقی، اور صاحب مقامات ہیں، چھبیس ۲۶برس قبل سی۔ پی ناگ پور میں نشر علوم دین کے لیے جامعہ عربیہ قائم کیا، اور انتہائی جاں نشانی سے مدرسہ کو ترقی کے اعلیٰ منازل تک پہونچایا، ...

حضرت فاضل یگانہ علامہ مولانا غلام فخر الدین گانگوی

حضرت فاضل یگانہ علامہ مولانا غلام فخر الدین گانگوی، میانوالی علیہ الرحمۃ    ماہر علوم عقلیہ و نقلیہ حضرت علامہ مولانا غلام فخر الدین گانگوی بن مولانا سیّد احمد دین گانگوی بن مولانا میاں غلام علی (رحمہما اللہ) ۱۳۴۱ھ/۱۹۲۲ء میں بمقام گانگی شریف واقع غربی جانب میانوالی پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد اپنے دور کے جیّد علما میں سے گزرے ہیں۔ آپ کا سلسلہ نسب بتیس واسطوں سے غوث صمدانی حضرت سیّد عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کا خاندان پو...

مولانا غلام قادر اشرفی، لالہ موسی

حضرت مولانا غلام قادر اشرفی، لالہ موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا غلام قادر اشرفی بن میاں باغ علی چشتی، ۱۴؍ محرم الحرام ۱۳۲۳ھ مطابق ۱۰؍ مارچ ۱۹۰۶ میں فرید کوٹ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد میاں باغ علی چشتی کو حضرت میاں محمد شاہ چشتی بستی نو (ضلع ہوشیار پور) سے شرفِ بیعت حاصل تھا۔ ابھی آپ کا عہدِ طفولیّت ہی تھا کہ والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ ۱۹۱۱ء میں سکول میں داخل ہوئے اور ۱۹۲۲ء میں امتیازی حیثیت سے میڑک کرنے کے بعد کالج میں داخلہ لے ...