حضرت علامہ محقق السید سعداللہ ہندی سلونی قادری
حضرت سید سعد اللہ سلونی قادری علیہ الرحم آپ کا نام سید سعد اللہ بن سید عبد الشکور بن سید غلام محمد سلونی ہے آپ کی ولادت’’ الٰہ آباد‘‘ کے قریب واقع ’’سلون‘‘ نامی قصبہ میں ہوئی اور’’ سلون‘‘ میں ہی آپ نے ابتدائی تعلیم حاصل کی آپ شیخ پیر محمد سلونی کے ہمشیرہ زادے تھے جن کا شمار کبار اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ سید سعداللہ کم سنی ہی میں علوم و فنون کی تحصیل کی طرف مائل ہو...