مسائلِ زکوٰۃ
بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ الصّلوٰۃُ والسّلام علی سیّد المرسلین وعلی اَلہ واصحابہ اجم نماز، روزہ کی طرح زکوٰۃ بھی سابقہ انبیا ء کرام کی شریعتوں میں شامل رہی ہے اگر چہ ان کے تفصیلی احکام جدا تھے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ترجمہ : اور اس (اللہ جل شانہ ) نے مجھے نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیا ہے جب تک میں زندہ ہوں (مریم 31)زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کے لئے قرآن و حدیث میں سخت و عید آئی ہے۔ترجمہ : ۔اور جو لوگ سونا، چ...