تذکرۂ حسان الہند
حسان الہند علامہ میر سید غلام علی آزاد بلگرامی چشتی علیہ الرحمہ بارہویں صدی ہجری کے عظیم مؤرخ ہیں۔ بچپن ہی میں آپ کو خواب میں جلوۂ حبیبِ اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور پھر تسکینِ قلب کے لیے زیارتِ حرمیَن طیبیَن کی جانب تنِ تنہا پروانہ وار نکل پڑے۔ شہرِ محبت مدینہ مقدسہ میں حضرت شیخ محمد حیات سندھی مدنی سے علمِ حدیث کادرس لیا۔ فریضۂ حج ادا کیا اور کئی ماہ مکۂ مکرمہ میں قیام کیا،مقاماتِ مقدسہ اور اسلامی آثار کی ...