میلا دالنبیﷺ کے متعلق علمائے کرام کے تاثرات
۞ خاتم الفقہاء و المحدثین شیخ احمد شہاب الدین بن حجر ہیتمی مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ: ’’محافل میلاد اور اذکار جو ہمارے ہاں کیے جاتے ہیں ان میں سے اکثر بھلائی پر مشتمل ہیں۔ جیسے صدقہ، رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر صلوٰۃ و سلام اور آپ کی مدح‘‘ (فتاویٰ حدیثیہ) ۞ حضرت سیّد احمد زیبی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ: ’’میلاد شریف کرنا اور لو...