مزدلفہ کے مسائل
وقوف مزدلفہ: وقوف مزدلفہ عرفات سے واپسی پر کیا جاتا ہے۔ نماز مغرب اور عشاء ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ ادا ہوتی ہیں۔ وقوف کا وقت دسویں ذی الحجہ کے طلوع فجر صادق تا طلوع شمس ہے اگر کسی نے طلوع فجر سے قبل وقوف کیا تو وقوف صحیح نہیں ہوگا۔ ا س طرح طلوع شمس کے بعد وقوف کرنے والوں کا وقوف بھی صحیح نہیں ہوگا۔ فجر کی ادائیگی سے قبل کچھ دیر آرام بھی کرسکتے ہیں۔ یہاں سے رمی جمرات کے لیے ۱۰۰ کے قریب کنکریاں کھجور کی گٹھلی یا چنے کے برابر جمع کر کے...