پسندیدہ مضامین  

تذکرۂ حسان الہند

حسان الہند علامہ میر سید غلام علی آزاد بلگرامی چشتی علیہ الرحمہ بارہویں صدی ہجری کے عظیم مؤرخ ہیں۔ بچپن ہی میں آپ کو خواب میں جلوۂ حبیبِ اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور پھر تسکینِ قلب کے لیے زیارتِ حرمیَن طیبیَن کی جانب تنِ تنہا پروانہ وار نکل پڑے۔ شہرِ محبت مدینہ مقدسہ میں حضرت شیخ محمد حیات سندھی مدنی سے علمِ حدیث کادرس لیا۔ فریضۂ حج ادا کیا اور کئی ماہ مکۂ مکرمہ میں قیام کیا،مقاماتِ مقدسہ اور اسلامی آثار کی ...

ہم تقلید کیوں کرتے ہیں؟

اتوار کا دن تھا،میں اپنی لائبریری میں مطالعہ میں مصروف تھا ۔دروازے پر دستک ہوئی۔پوچھا! کون؟آواز آئی:عاطف۔۔میں نے دروازہ کھولتےہی سلام میں پہل کی۔ارے بھائی !آئیے ،لائبریری میں بیٹھتے ہیں۔۔۔اورسنائیں۔۔کیسے آنا ہوا؟کہنے لگے کہ آپ نے دیگر موضوعات پربھی لکھا ہے ہمیں اس پر بھی کچھ تحریر دے دیں کہ"ہم تقلید کیوں کرتے ہیں"تا کہ میں اور میرے دوست اسے سمجھ سکیں۔پھر کہنے لگے کہ آپ سے اس لیے کہا کہ آپ ہر بات کو بڑے سادہ اور عام فہم انداز میں کہہ دیتے ہ...

غسل کا طریقہ

۱۔ غسل کی نیت کرے۔ ۲۔ دونوں ہاتھ گٹوں تک دھوئے۔ ۳۔ استنجا کی جگہ دھوئے اور اگر کسی عضو پر نجاست لگی ہو تو اسے بھی دھوئے۔ ۴۔ نماز کے جیسا وضو کرے مگر پاؤں نہ دھوئے لیکن اگر اونچی جگہ بیٹھا ہو تو پاؤں بھی دھو لے۔ ۵۔ پورے بدن پر تیل کی طرح پانی چپڑ(مل) لے۔ ۶۔ تین مرتبہ دائیں کندھے پرپھرتین مرتبہ بائیں کندھے، پھر سر پر اور پھر پورے بدن پراچھی طرح پانی بہائے کہ بال برابر جگہ بھی خشک نہ رہ جائے ورنہ غسل نہیں ہوگا۔ ۷۔ اب نہانے کی جگہ سے الگ ہوجائے اور ا...

سعی کے مسائل

  شرائط سعی: سعی کا صفا اور مروہ کے درمیان واقع ہونا (اگر اطراف میں حدود سے خارج ہوگیا تو سعی معتبر نہیں ہوگی)، سعی کا طواف کے بعد ہونا، بحالت احرام ہونا سوائے اس سعی کے کہ جو طواف زیارت کے بعد ہے کہ یہاں مسنون عدم احرام ہے، سعی حج کے لیے ماہ حج کا ہونا شرط ہے لیکن عمرہ کے لیے ماہ حج خاص نہیں، اکثر مسافت طے کرنا، سعی کی ابتداء صفا سے کرنا اور ختم مروہ پہ ہونا۔ واجبات سعی: سعی کے پھیروں میں سات پھیرے پورے کرنا، اگر تین یا کم پھیرے چھوڑے تو سع...

دنیا کی سب سے قیمتی گائے

یہ بہت ہی اہم اور نہایت ہی شاندار قرآنی واقعہ ہے۔ اور اسی واقعہ کی وجہ سے قرآن مجید کی اس سورۃ کا نام ""سورہ بقرہ"" (گائے والی سورۃ)رکھا گیا ہے۔اس کا واقعہ یہ ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک بہت ہی نیک اور صالح بزرگ تھے اور ان کا ایک ہی بچہ تھا جو نابالغ تھا۔ اور ان کے پاس فقط ایک گائے کی بچھیا تھی۔ ان بزرگ نے اپنی وفات کے قریب اس بچھیا کو جنگل میں لے جا کر ایک جھاڑی کے پاس یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ یااللہ (عزوجل)میں اس بچھیا کو اس وقت تک تیری امانت میں دی...

بارہ ہزار یہودی بندر ہو گئے

روایت ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام کی قوم کے ستر ہزار آدمی ""عقبہ"" کے پاس سمندر کے کنارے ""ایلہ"" نامی گاؤں میں رہتے تھے اور یہ لوگ بڑی فراخی اور خوشحالی کی زندگی بسر کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کا اس طرح امتحان لیا کہ سنیچر کے دن مچھلی کا شکار اُن لوگوں پر حرام فرما دیا اور ہفتے کے باقی دنوں میں شکار حلال فرما دیا مگر اس طرح اُن لوگوں کو آزمائش میں مبتلا فرمادیا کہ سنیچر کے دن بے شمار مچھلیاں آتی تھیں اور دوسرے دنوں میں نہیں آتی تھیں تو ش...

مَنّ و سَلوٰی

جب حضرت موسیٰ علیہ السلام چھ لاکھ بنی اسرائیل کے افراد کے ساتھ میدانِ تیہ میں مقیم تھے تو اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کے کھانے کے لئے آسمان سے دو کھانے اتارے۔ ایک کا نام ""من"" اور دوسرے کا نام ""سلویٰ"" تھا۔ من بالکل سفید شہد کی طرح ایک حلوہ تھا۔ یا سفید رنگ کی شہد ہی تھی جو روزانہ آسمان سے بارش کی طرح برستی تھی اور سلویٰ پکی ہوئی بٹیریں تھیں جو دکھنی ہوا کے ساتھ آسمان سے نازل ہوا کرتی تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر اپنی نعمتوں کا شمار کراتے ہ...

مسواک کے مسائل

ویسے تو مسواک ہر لکڑی سے جائز ہے، بشرطیکہ موذی نہ ہو جیسا کہ صغیری میں ہے: ’’وقالوا یستاک بکل عوذٍ‘‘البتہ بعض درخت ایسے ہیں جن سے مسواک بنانا فائدے سے خالی نہیں، نیز چند باتیں ایسی ہیں جن کا خیال رکھنا مسواک میں ضروری ہے:   ۱۔ زہریلا درخت نہ ہو                      ۲۔ سخت لکڑی نہ ہو ۳۔ کانٹے دار نہ ہو  &n...

مسافر کی نماز

مسافر وہ شخص ہوتا ہے جو کم از کم (57) ستاون میل کے سفر کے ارادے سے اپنی بستی سے باہر نکل چکا ہو۔ مسافر پر واجب ہے کہ فقط فرض نماز میں قصر کرے یعنی چار رکعت والے فرض کو دو پڑھے۔ مسافر کے حق میں دو رکعتیں ہی پوری نماز ہے۔ اگر سہواً یا قصداً چار پڑھے اور دو کے بعد قعدہ کرے تو فرض ادا ہو جائے گا اور پچھلی دو رکعتیں نفل ہو جائیں گی۔ قصداً چار پڑھنے والا سخت گنہگار ہے۔ اس پر توبہ لازم ہے۔ مسافر جب تک اپنی بستی میں نہ آئے مسافر ہے۔ مسافر جس شہر یا بستی ...

غزوہ تبوک میں کثرتِ طعام کا واقعہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک میں لوگ بھوک سے نڈھال ہوگئے۔ انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ ﷺ اگر آپ اجازت عطافرمائیں تو ہم اپنے اونٹ ذبح کرکے کھائیں اور ان سے چربی حاصل کریں۔ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہٗ نے عرض کیا، یا رسول اللہ ﷺ! اگر آپ ایسا کریں گے تو سواریاں کم ہوجائیں گی لیکن اگر آپ ان کے باقی ماندہ توشے منگولیں اور اللہ تعالیٰ سے ان میں برکت کی دعا کریں تو امید ہے اللہ تعالیٰ اس میں برکت عطا فرمائے گا۔ نبی کریم ﷺ ...