حضرت جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعوت
بخاری و مسلم و غیرہما محدثین نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کو خندق کھودنے کے وقت اس حالت میں دیکھا کہ آپ نے بھوک کی وجہ سے پیٹ پر پتھر باندھ رکھے تھے تو میں ایک تھیلا لے آیا جس میں ایک صاع جو تھے نیز بکری کا ایک بچہ (ذبح کرکے اور بھون کے)حاضر خدمت کیا۔ ایک اور روایت میں ہے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بیان کرتے ہیں کہ خندق کی کھدائی کے دوران ایک چٹان نکل آئی جو بہت سخت تھی۔ صح...