جس پر زکوۃ فرض نہیں کیا اس کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

05/07/2016 AZT-19570

جس پر زکوۃ فرض نہیں کیا اس کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟


ایک شخص ہے اس کےپاس نہ مال تجارت ہےنہ سوناچاندی ہےلیکن کھاتاپیتااچھاہے اور گھرکے مال واسباب بھی کثیر  اور وافر مقدار میں موجود ہیں تو کیا اٍس کوزکٰوۃدینا جائز ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

جس شخص کےپاس  حاجت اصلیہ سے زائد اتناسامان  موجود ہو   جو نصاب کوپہنچ جائے تو وہ شخص صاحب نصاب ہے اور ایسے شخص کوزکٰوۃنہیں دےسکتے ۔[بہارشریعت، جلد 1،  حصہ: 5، صفحہ928،مکتبۃالمدینۃکراچی]۔

مثلاً ایک شخص کےپاس الگ سےپلاٹ موجود ہےیا دو مکان ہیں ایک کوکرائےپے دیاہواہےیاخالی چھوڑرکھاہے تو اس شخص پراگرچہ زکوٰۃ واجب نہیں لیکن یہ زکٰوۃلےبھی نہیں سکتا۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء