نصاب سے کیا مراد ہے؟

05/07/2016 AZT-19573

نصاب سے کیا مراد ہے؟


زکوۃکے مسائل میں عام طور پر "نصاب"کا لفظ استعمال ہوتاہے اس سےکیا مراد ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

نصاب:  شریعت کی مقرر کردہ  مقدار کے برابر یا اس سے زیادہ مال کو کہتے ہیں۔یعنی(1):کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولے سونا (87.48 گرام)۔(2): ساڑھے باون تولے چاندی(612.36 گرام)۔ (3): سونے یا چاندی جتنی   مالیت کا مال ِ تجارت۔ (4):یا اتنی مالیت کے پیسے۔ (5): یا اتنی مالیت کا اس کی  ضروریاتِ زندگی سے زائد سامان ہو ۔ تو  اسے صاحبِ نصاب کہا جائیگا۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء