ہوا خارج ہوئی لیکن یقین نہیں ہے تو؟

06/28/2016 AZT-20916

ہوا خارج ہوئی لیکن یقین نہیں ہے تو؟


دورانِ نماز ایسا محسوس ہوا کہ ہوا خارج ہوئی ہے یقین(confirm) نہیں ہے توکیا اس صورت میں وضو دوبارہ کرنا ہوگا؟(عامر علی)

الجواب بعون الملك الوهاب

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا». یعنی  وضو اس وقت ٹوٹے گا کہ جب آواز سنے یا بدبو محسوس کرے۔ (مسلم شریف,  حديث 361).

جب آپ نے ہوا کے خروج کو محسوس کیا  اور اٍس پر آپ کو غالب گمان ہے کہ ہوا نکلی ہے  یقین اگرچہ نہیں ہے تو وضو ٹوٹ جائیگا اور اگر غالب گمان یہ کہتا ہے کہ ہوا نہیں  نکلی تو وضو بھی نہیں ٹوٹے گا۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء