وضو میں اگر مسح کرنا بھول گیا تو کیا حکم ہے؟
وضو میں اگر مسح کرنا بھول گیا تو کیا حکم ہے؟
وضو میں مسح کرنا بھول گیا اور اعضاء بھی خشک ہو چکے ہیں اب یاد آیا کہ میں نے مسح نہیں کیا تھا تو کیا اب نئے سرے سے وضو کریگا یا صرف مسح كرلينے سے وضو مکمل ہوجائیگا۔
الجواب بعون الملك الوهاب
وضو کیا اور مسح کرنا بھول گیا تو صرف مسح کرنے سے اس کا وضو مکمل ہوجائیگا، دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی طرح اگر غسل جنابت میں ناک میں پانی ڈالنا یا کلی کرنا بھول گیا تو بعد میں یاد آنے پر کلی کرلے اور ناک میں پانی ڈال دے تو اس کا غسل مکمل ہوجائیگا۔[ فتاوى امجدیہ، کتاب الطہارت، جلد1، صفحہ 5، 10, مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی]۔