لیکوریا سے وضو کا حکم؟

04/30/2016 AZT-19522

لیکوریا سے وضو کا حکم؟


ایک عورت ہے اس کو لیکوریا کی بیماری ہے تو اس کے لئے قرآن کریم کو چھونا اور پڑھنا جائز ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

عورت کی اگلی شرم گاہ سے جو رطوبت بغیر خون کی آمیزش کے نکلتی ہے وہ پاک ہے اور اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ لہذا ایسی عورت قرآن پڑھ سکتی ہے اور وضو کے ساتھ قرآن کو ہاتھ  بھی لگا سکتی ہے، پھر قطرے آنے کی وجہ سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا۔ یہی حکم نماز کیلئے بھی ہے۔

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:عورت کے آگے سے جو خالص رطوبت بے آمیزشِ خون نکلتی ہے ناقضِ وُضو نہیں، اگر کپڑے میں لگ جائے تو کپڑا پاک ہے۔[بہارشریعت، جلداول، حصہ دوم، صفحہ 304، مکتبۃ المدینہ کراچی]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء