پیشاب کے بعد قطرے آئیں تو وضو اور کپڑے کا حکم؟

06/25/2016 AZT-20834

پیشاب کے بعد قطرے آئیں تو وضو اور کپڑے کا حکم؟


اگر مرد میں یہ بیماری ہو کہ پیشاب کرنے کے بعد ۔یا کچھ دیر بعد دو تین کترے نکلتے ھو تو اسکے لئے کیا کرنا چاہیے؟اس سے کپڑے خراب ھو جاتے ہیں؟

الجواب بعون الملك الوهاب

پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائیگا۔ قطرے کپڑوں پر لگے اور  روپے کے ایک بڑے سکے کے برابر(لمبائی چوڑائی میں) کپڑے گیلے ہوگئے تو ان کوبھی دھونا ضروری ہے۔  اور اگر سکے کی مقدار سے کم گیلے ہوئے تو دھونا واجب نہیں،  ان کپڑوں سے نما ز ہوجائیگی۔ 

حوالہ: بہار شریعت، جلد 1، حصہ 2، صفحہ 389، مکتبہ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء