وضو اور غسل کے وقت آنکھوں میں لگے لینز کا نکالنا ضروری ہے؟

03/30/2016 AZT-17893

وضو اور غسل کے وقت آنکھوں میں لگے لینز کا نکالنا ضروری ہے؟


كيا فرماتے ہیں علماء کہ ایک شخص نے اپنی آنکھوں میں لینز لگوا رکھے ہیں چاہے وہ  بطور فیشن ہوں یا نظر   کی کمزوری کی وجہ سے تو کیا اس پر ضروری ہے کہ  غسل کے وقت  وہ لینز اتارے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

وضو اور غسل  میں آنکھوں کے   ڈھیلے یعنی اندرونی سطح کو دھونا ضروری نہیں ہے۔ لہذا لینز اتارے بغیر وضو اور غسل ہوجائیگا۔

شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ نے فرمایا: منہ دھونا فرض ہے علاوہ مستثنیات کے۔۔۔ (1) آنکھوں کے ڈھیلے۔ (2) پپوٹوں کی اندرونی سطح کہ ان دونوں مواضع کا دھونا باجماع معتد بہ اصلاً فرض کیا مستحب بھی نہیں۔[ فتاوى رضويہ، کتاب الطہارت، جلد 1، صفحہ 199، 200، رضا فاؤنڈیشن لاہور]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء