اثناء عشری او ر روافض کا حکم

10/03/2016 AZT-22799

اثناء عشری او ر روافض کا حکم


السلام علیکم مفتی صاحب!مندرجہ بالا سوالات کے جوابات کی نشاندہی اور تفصیل ذکر کردیں۔

دورِ حاضر میں اثناء عشری (شیعہ فرقہ آغا خا نی) قرآن و سنت کی روشنی میں مومن ہیں یا نہیں؟

ان کے ساتھ نکاح کرنے کا کیا حکم ہے؟

ان کا ذبیحہ اور نذر ونیاز ان کے ہاتھ کی بنی چیزیں کھانا حلا ل ہیں یا حرام ؟

ان کی نماز جنازہ پڑھنا، ان کو شریکِ نمازجنازہ کرنا،مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا اور قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت کے لئے یابلدیاتی رکنیت کے لئے بطور کونسلر منتخب کرنا حلا ل ہے یا حرام ؟

الجواب بعون الملک الوہاب

آج کل کے شیعہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر تبراء کرتے ہیں،ان کی خلافت کا انکار کرتے ہیں،ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا جن کی براء ت میں قرآن نازل ہوا اب تک ان پر تہمت لگاتے ہیں۔

ہمارے تمام فقہاء اور ائمہ اربعہ کے نزدیک حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ کی خلافت کا انکار اور ام المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنھا پر تہمت لگانا کفر ۔ اور یہ تو اپنا کلمہ بھی علیحدہ کر کے خود ہی مسلمانوں سے جدا ہو چکے ہیں۔آغا خانہ تو خود ہی اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہتے اور حقیقتاً نہ ہی ان کا اسلام سےکوئی تعلق ہے۔ ان دونوں گروہوں سے مسلمانوں کے جیسا کوئی تعلق اور برتاؤ جائز نہیں۔ سوال میں مذکور تمام امور حرام ہیں۔واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب۔[   وقار الفتاویٰ، حصہ اول، صفحہ ۲۹۵۔۲۹۴، بزم وقار الدین کراچی]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء