گانوں ميں کہے جانے والے کفریہ اشعار !
گانوں ميں کہے جانے والے کفریہ اشعار !
درج ذیل اشعار کہنے، سننے اور اس کو صحیح کہنے والے کا کیا حکم ہے؟
(1): حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے خدا بھی نہ جانے ہم کیسے جانیں
(2): خدا بھی جب زمیں پر آسماں سے دیکھتا ہوگا مرے محبوب کو کس نے بنایا، سوچتا ہوگا
(3): رب نے بھی مجھ پہ کیا ستم کیا ہے سارے جہاں کا غم مجھے دے دیا ہے
(4): رنگ تیرا دیکھ کر روپ تیرا دیکھ کر قدرت بھی حیران ہے
(5): کتنا حسیں چہرا کتنی پیار ی آنکھیں۔۔۔ قدرت نے بنایا ہوگا فرصت سے تجھے میرے یار
الجواب بعون الملك الوهاب
جتنے اشعار سوال میں درج کیے گیے ہیں سب میں کوئی نہ کوئی کفر صریح ہے۔ جو لوگ ان اشعار کو پڑھتے ہیں وہ سب کے سب اسلام سے خارج ہوکر کافر ومرتد ہوگئے، ان کے تمام نیک اعمال ضائع ہوگئے، ان کی بیویاں نکاح سے نکل گئیں اور ان پر فرض ہے کہ فوراً بلا تاخیر ان اشعار میں جو کفریات ہیں ان سے توبہ کریں کلمہ پڑھ کر پھر سے مسلمان ہوں اور اپنی بیویوں سے دوبارہ نکاح کریں۔
اسی طرح جس نے ان اشعار کو سنا اور پسند بھی کیا تووہ بھی کافر ہوگیا۔ اور ایسے اشعار جس CD وغیرہ میں موجود ہیں ان کی خریدوفروخت حرام ہے اور ان کو شیئر کرنا بھی حرام اشد حرام ہے۔[ فتاوى شارح بخاری،عقائد ذات باری تعالی، جلد1،صفحہ 257،مكتبہ برکات المدینہ کراچی]۔