جنازہ جیم کے زبر اور زیر ساتھ کا معنی؟
جنازہ جیم کے زبر اور زیر ساتھ کا معنی؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جناب محترم میرا سوال یہ ہے کہ ایک لفظ ہے جِنازہ اور دوسرا لفظ ہے جَنازہ ان دونوں کے مطلب ارشاد فرمادیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے کہ علامہ غلام رسول سعیدی صاحب نے لکھا ہے کہ ایک کو تختہ اور دوسرے کو میت کہتے ہیں ۔ مہربانی فرماکر میرے سوال کا جواب دے دیں ۔ شکریہ (حافظ محمد شاہد اقبال نورانی، حاصلپور)
الجواب بعون الملك الوهاب
علامہ ابو الفتح برہان الدین الخوارزمی اور ابو البقاء الحنفی تحریر فرماتے ہیں:" الْجِنَازَةُ بِالْكَسْرِ السَّرِيرُ وَبِالْفَتْحِ الْمَيِّتُ " ترجمہ: جنازہ زیر کے ساتھ تخت اور زبر کے ساتھ میت کے معنی میں ہے۔ حوالہ: المُغرب، باب الجیم مع النون، صفحہ 93، دار الكتاب العربی بیروت/ الكليات, فصل الجيم, صفحہ 356, مؤسسۃ الرسالۃ – بيروت۔