کاجل اور لپ اسٹک کی حالت میں وضو کا حکم
کاجل اور لپ اسٹک کی حالت میں وضو کا حکم
کیا میک اپ سے وضو ہوجاتا ہے؟ خصوصا کاجل اور لپ اسٹک سے؟
(سمیہ حنیف)
الجواب بعون الملك الوهاب
کاجل اور لپ اسٹک اگر تہہ دار ہے کہ جس کی وجہ سے پانی جسم تک نہیں پہنچتا تو وضو نہیں ہوگا، اگر تہہ دار نہیں ہے اور پانی جسم تک پہنچ جاتا ہے تو وضو ہو جائیگا۔ اور یہی حکم میک اپ کا ہے۔ حوالہ: الدر المختار ورد المحتار، کتاب الطہارۃ، فرض الغسل، جلد1، صفحہ 154، دار الفکر بیروت۔