مغرب کی تیسری رکعت میں کھڑا ہوگیا تو؟
مغرب کی تیسری رکعت میں کھڑا ہوگیا تو؟
اگر کوئی شخص بھول کر نماز مغرب میں چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے تو کیا کرے؟ کیا وہ نماز دوبارہ پڑھے یا مزید دو رکعت کا اضافہ کرے؟(محمد خلیل بشیر)
الجواب بعون الملك الوهاب
بھول کر چوتھی رکعت کیلئے کھڑا ہوگیا تو چوتھی رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے بیٹھ جائے، تشہد پڑھنے کے بعد سجدہ سہو کرلے نماز مکمل ہوجائیگی۔ اور اگر چوتھی رکعت کا سجدہ بھی کرلیا تو ایک رکعت اور ملائے ، اب چار رکعت مکمل اور یہ نفل بن جائیں گے۔ اور دوبارہ نماز مغرب ادا کرے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد1، صفحہ712، مکتبہ المدینہ کراچی۔