مالکی امام کے پیچھے حنفی کی نماز کا حکم

03/18/2019 AZT-27186

مالکی امام کے پیچھے حنفی کی نماز کا حکم


کیا مالکی امام کے پیچھے حنفی مقتدی کی نماز ہوجائے گی جبکہ مالکیہ ہاتھ کھول کر نماز پڑھتے ہیں؟

الجواب بعون الملك الوهاب

مالکی امام کے پیچھے حنفی مقتدی کی نماز ہوجائے گی اگر چہ مالکی امام ہاتھ چھوڑ کرنا نماز پڑھائے۔

کیونکہ امام مالک کے نزدیک نماز میں جو امور احناف سے مختلف ہیں  وہ مفسد نماز نہیں ہیں اور وہ امور درجذیل  ہیں

وہ ہاتھ کھول کر نماز ادا کرتے ہیں۔

رکوع و سجدہ کے لیے تسبیح کے کلمات متعین نہیں ہیں، تسبیح کا کوئی بھی کلمہ پڑھا جاسکتا ہے۔

نوافل کے علاوہ تمام نمازوں میں مطلقاً تسمیہ پڑھنا ممنوع ہے۔

تشہد پڑھنا واجب نہیں۔ امام مالک نے تشہد عمر کو پسند کیا ہے جو درج ذیل ہے:

التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ، الزَّاكِيَّاتُ لِلَّهِ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلىٰ عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ.

باجماعت نماز میں امام ایک سلام پھیرے گا اور مقتدی دو سلام پھیرے گا۔

مذکورہ پانچ امور کے علاوہ باقی سارا طریقہ نماز وہی ہے جو احناف کے ہاں رائج ہے۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ حنفی مقتدی کی مالکی امام کے پیچھے نماز ہو جائے گی ۔

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء