نابالغ بچہ کا صف میں کھڑا ہونا کیسا؟

09/07/2016 AZT-22436

نابالغ بچہ کا صف میں کھڑا ہونا کیسا؟


جماعت کے دوران نابالغ کو صف سےنکال کر اس کی جگہ کھڑا ہونا کیسا ھے۔ (نصیر احمد، سیالکوٹ)

الجواب بعون الملك الوهاب

نا بالغ سمجھدار  کہ جو نماز  پڑھنا جانتا ہے اسے صف سے نکالنا منع ہے اور  وہ صف  میں کھڑا ہوسکتا ہے۔ ہاں ایسا نابالغ بچہ جو نماز پڑھنا نہیں جانتا تو اسے صف میں نہیں کھڑا ہونا چاہیے اور الگ  یا پیچھے کر دیا جائے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد7، صفحہ 51، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء