نماز میں بے وضو ہوا تو

07/26/2016 AZT-21376

نماز میں بے وضو ہوا تو


جماعت کے ساتھ ۲ رکعت پڑھ چکے تھے کہ ایک مقتدی کا وضو ٹوٹ گیا،وہ وضو خانہ گیا ، وضو دوبارہ کیا، اس دوران کسی سے بات نہیں کی۔ اب جماعت مکمل ہوچکی تھی۔ اب وہ نماز دوبارہ سے ۴ رکعت ادا کرے یا پھر وہیں سے نماز شروع کرے جہاں چھوڑی تھی، برائے مہربانی حوالہ بھی دیجئے گا۔ (محمد جاوید اقبال عطاری،جھنگ)

الجواب بعون الملك الوهاب

دوبارہ سے نماز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جس رکن میں وہ بے وضو ہوا  اسی کو دوبارہ ادا کرکے اپنی نماز کو مکمل کرے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد1، حصہ3، صفحہ595، مکتبہ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء