پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو کا حکم
پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو کا حکم
سلام! وضو کے بعد پیشاب کے قطرےنکلے تو نماز ہوجائیگی یا وضو ٹوٹ گیا؟
(محمد دانیال)
الجواب بعون الملك الوهاب
پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائیگا اور نئے وضو کے بغیر نماز نہیں ہوگی۔
ہاں اگر وہ شخص ایسا ہے کہ اس کو قطرے لگاتار آرہے ہیں تو اس کا حکم شرعی معذور والے کا ہے یعنی اگر قطرے اس حد تک آتے ہیں کہ اس کو اتنی مہلت نہیں ملتی کہ وُضو کرکے فرض نماز ادا کر سکے تو اگلی نماز کا وقت آنے تک اسی حالت میں گزر جانے پر اس کو معذور کہا جائیگا ، تو اس صورت میں ایک وُضو سے اس وقت میں جتنی نمازیں چاہے پڑھے، عبادت کرے، قرآن کی تلاوت کرے قطرے آنے سے اس کا و ضو نہ جائے گا۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد 1، حصہ 2، صفحہ 385، مکتبہ المدینہ کراچی۔