115 کلو میٹر کے فاصلہ پر7 یا 14 دن ٹہرنے پر نماز کا حکم
115 کلو میٹر کے فاصلہ پر7 یا 14 دن ٹہرنے پر نماز کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائ دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ میری جاب میرے گھر سے 115 کلو میٹر کے فاصلے پہ ہے۔ میں 7 یا 14 دن بعد گھر جاتا ہوں۔ تو کیا 7 یا 14 دن میں قصر نماز پڑھوں گا؟ پیشہ کے لحاظ سے میں استاد ہوں
الجواب بعون الوھّاب اللّھمّ ھدایۃ الحق الصواب
آپ قصر نماز پڑھیں گے۔ کیونکہ جب آپ ساتویں دن یا چودہوے دن گھر واپس چلے جاتے ہیں توپھر آپ ملازمت کی جگہ مسافر رہتے ہیں اور مسافر پر نماز قصر ہے ہاں اگر مقیم امام کی اقتداء میں نماز پڑھیں گے تو پوری پڑھیں گے اور تنہا پڑھنے کی صورت میں قصر کریں گے یا مسافر امام کی اقتداء میں پڑھ رہے ہیں تو قصر کریں گے۔