رشوت خور کی امامت کا حکم؟
رشوت خور کی امامت کا حکم؟
السلام علیکم، ایک مسئلہ مجھے جلدی بھیج دیجئے۔ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ کس سے ثابت ہے اور اگر ایسا بندہ امامت کرے تو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟ (عبد الباسط حاجی عبد اللہ)
الجواب بعون الملك الوهاب
اس طرح کے سوال کے جواب میں شیخ الاسلام والمسلمین امام اہل سنت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں:" رشوت خور فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے(اور لوٹانا واجب ہے)"۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 6، صفحہ 494، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔
عن عبدالله بن عمرو قال قال رسول الله ﷺ الراشي والمرتشي في النار رواه الطبراني في الصغير ورجاله ثقات
ترجمہ:حضرت عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ پیارے آقا ﷺ نے فرمایا کہ رشوت دینے والا اور لینے والا دونوں جہنم میں ہیں۔ حوالہ: مجمع الزوائد ج4/ص198