شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھنا کیسا؟
شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھنا کیسا؟
کیا ٹخنوں سے نیچے شلوار رکھنا جائز ہے؟ نماز اور غیر نماز میں۔
(عامر حسین، شیخوپورہ)
الجواب بعون الملك الوهاب
شلوار کا ٹخنوں کے نیچے رکھنا اگر تکبر کی نیت سے ہے تو يہ عمل حرام ہےاور اگر تکبر کی نیت نہیں ہے تو مکروہِ تنزیہی, خلافِ اولی ہے۔ اور یہی حکم نماز کا ہے۔
حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد7، صفحہ388، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔