تراویح کے متعلق 3 سوال
تراویح کے متعلق 3 سوال
سلام فقیر کو چند مسائل کے جوابات مطلوب ہیں رہنمائی فرمائیں۔ کہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرع متین درج سے مسائل کے بارے میں:
۱۔ حافظ صاحب نے نماز عشاء باجماعت نہیں پڑھی اب وہ تراویح باجماعت پڑھا سکتے ہیں یا نہیں ؟
۲۔ تراویح پڑھانے والا حافظ بالغ العمر دکھتا ہے لیکن عمر کم ہو تو کیا وہ حافظ تراویح پڑھا سکتا ہے ؟
۳۔ حافظ صاحب کی داڑھی ایک مشت نہیں، کیا وہ تراویح پڑھا سکتے ہیں ؟
جوابات کا منتظر نوٹ : اگر ممکن ہو تو مندرجہ بالا ۳ سوالات کے علیحدہ علیحدہ جواب عنایت فرمائیں ۔ جزاک اللہ تبارک و تعالی خیرا
الجواب بعون الملك الوهاب
(1): حافظ صاحب صرف تراویح پڑھا سکتے ہیں۔ اور یہی حکم مقتدی کا ہے کہ اگر عشاء جماعت سے نہیں پڑھی تو تراویح جماعت سے پڑھ سکتا ہے، وتر نہیں۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد10، صفحہ605، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔
(2): شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں:"نابالغ کے پیچھے بالغوں کی کوئی نماز جائز نہیں"۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد10، صفحہ607، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔
(3): اگر داڑھی آ رہی ہے اور ایک مشت کی نہیں ہوئی تو وہ تراویح پڑھا سکتے ہیں۔ اور داڑھی کٹواتے ہیں تو وہ نہیں پڑھا سکتے۔