اللہ(میاں) کہنے کا حکم؟

04/18/2016 AZT-18787

اللہ(میاں) کہنے کا حکم؟


اللہ میاں کہنا جائز ہے ؟

الجواب بعون الملك الوهاب

اللہ تعالی کے ساتھ لفظ"میاں" لگانا   ناجائز ہے اور ایسا کہنے سے  بچنا ضروری ہے۔ کیونکہ میاں کا ایسا معنی بھی ہوتا ہے کہ جس کواللہ  تعالی کیلئے بولنا حرام ہے، مثلاً  میاں کا معنی "شوہر" بھی ہے۔

شیخ الاسلام والمسلمین امام  احمد رضانے فرمایا: اورمیاں کا اطلاق نہ کیا جائے کہ وہ تین معنی رکھتاہے ان میں دو رب العزت کے لئے محال ہیں، میاں: آقا اور شوہر۔  اور مرد عورت میں زنا کا دلال لہذا اطلاق ممنوع اور اس پر افتخارجہل۔[ فتاوى رضویہ،  کتاب السیر، جلد14،صفحہ 614،رضا فاؤنڈیشن لاہور]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء