نماز تراویح کب سے شروع ہوئی؟
نماز تراویح کب سے شروع ہوئی؟
سلام! قبلہ کیا نمازِ تراویح رسول ﷺ کی بتائی گئی نماز ہے ؟ یا رسول ﷺ کے بعد شروع ہوئی ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
نماز تراویح رسول اللہ ﷺ کی بتائی ہوئی نماز ہے، آپ ﷺ نے اسے پڑھا اور پسند بھی فرمایا۔ پھر حضرت عمر کے دور میں باقاعدہ جماعت کے ساتھ صحابہ کرام کے اجماع سے یہ نماز شروع ہوئی اور اب تک رائج ہے۔
حوالہ: بہار شریعت، جلد 1، حصہ 4، صفحہ 688، مکتبہ المدینہ کراچی۔