گھر خریدنے کیلئے جمع شدہ رقم پر زکوۃ کا حکم؟
گھر خریدنے کیلئے جمع شدہ رقم پر زکوۃ کا حکم؟
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس رقم کے بارے میں جو ہم دونوں(میاں،بیوی)نے گھر بنوانے کے جمع کر رکھی ۔اور وہ 30,000پونڈ ہیں۔اس پر کتنی زکوٰۃ ہوگی ۔
الجواب بعون الملك الوهاب
مکان کے لئے جمع شدہ رقم حاجتِ اصلیہ میں شمار نہیں ہو گی۔لہذا اگر اس رقم پر سال بھی گذر چکا ہے تو وہ رقم جس کی ملکیت ہے اس کو اپنی رقم کا ڈھائی فیصدزکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے ۔