دے مجھے راست راہ یا اللہ

دے مجھے راست راہ یا اللہ
نہ رہوں کج کلاہ یا اللہ۔

بطفیل نبی شفیع اُمم۔
بخش میرے گناہ یا اللہ

دم آخر تلک ہو میری نصیب
دین و ایمان چاہ یا اللہ

اور محمد کو بھی رسول کہوں۔
تیرا بے اشتباہ یا اللہ

ہو تو گور میں بھی وقت سوال
تیرا پشت پناہ یا اللہ

کہ محمد کے میں رسالت پر
رہوں شاید گواہ یا اللہ

آل احمد نبی کے صدقے سے
ہو مری وہاں نباہ یا اللہ

از برائے صحابۂ حضرت
رکھ مرا عزو جاہ یا اللہ

بحر عصیان کے جوش سے بھی ہو
میری کشتی تباہ یا اللہ

تیری رحمت سے دور ہو کاؔفی
مثل برگ کیا یا اللہ

جناب نبی درود و سلام
پہنچے شام و پگاہ یا اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دیوانِ کافؔی)


متعلقہ

تجویزوآراء