یاالٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
جب پڑے مشکل شہِ مشکل کشا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
جب پڑے مشکل شہِ مشکل کشا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے
یارسولَ اللہ! کرم کیجے خدا کے واسطے
یا خدا بہرِ جنابِ مصطفیٰ امداد کُن
یا رسولَ اللہ از بہرِ خدا امداد کُن
درد اپنا دے اس قدر یا رب
نہ پڑے چین عمر بھر یارب
یَا الٰہی! ذیلِ ایں شیراں گِرفتم بندہ را
از سگانِ شاں شمارد دائما امداد کُن
دعا
نہ مجھ کو خدا ، مال و زر چاہیئے
نہ یاقوت و لعل و گوہر چاہیئے
آج کی رات ضیائوں کی ہے بارات کی رات
فضلِ نوشاہِ دو عالم کے بیانات کی رات
...نہیں جاتی کسی صورت پریشانی نہیں جاتی
الٰہی میرے دل کی خانہ ویرانی نہیں جاتی
... مناجات کرتا ہوں میں اے عزیزو!
ذرا لفظِ ’’آمین‘‘ تم بھی کہوں تو
...
رحمتِ عالَم جنابِ مصطفیٰﷺ کا ساتھ ہو
یا الٰہی! ہے یہی دن رات میری التجا
روزِ محشر شافِعِ روزِ جزا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جب قریبِ نیزہ آئے آفتاب
اُس سزاوارِ خطابِ وَالضُّحٰی کا ساتھ ہو
یا الٰہی! حشر میں نیچے لوائے حمد کے
سیّدِ سادات فخرِ انبیا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! پُل کے اوپر بھی بَہ ہنگامِ گزر
دستگیرِ بے کساں اُس پیشوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جب عمل میزان میں تُلنے لگے
سیّدِ ثقلین ختم الانبیا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! جب قیامت میں صفیں بندھنے لگیں
اہلِ بیتِ مجتبیٰ آلِ عبا کا ساتھ ہو
یا الٰہی! شغلِ نعتِ مصطفائی میں رہوں
جسم و جاں میں جب تلک میرے وفا کا ساتھ ہو
بعد مرنے کے یہی ہے کؔافی کی، یا رب! دعا
دفترِ اَشعارِ نعتِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو