تعالیٰ اللہ بڑا اُونچا مقامِ اعلیٰ حضرت ہے
تعالیٰ اللہ بڑا اُونچا مقامِ اعلیٰ حضرت ہے
سرِ فہرستِ اہلِ علم نام اعلیٰ حضرت ہے
سراپا عشقِ مصطفویﷺ کلامِ اعلیٰ حضرت ہے
شرابِ عشق سے لبریز جامِ اعلیٰ حضرت ہے
ہیں میکش اعلیٰ حضرت کے بنے ساقی زمانے کے
جہاں میں آج بھی فیضانِ عام اعلیٰ حضرت ہے
محقّق بہت پیدا ہو چکے ہیں دور حاضر میں
مگر سب کی نظر میں نقشِ گام اعلیٰ حضرت ہے
جہاں پر سر جُھکایا آکے سارے علم والوں نے
وہ سنگ آستان بابِ بامِ اعلیٰ حضرت ہے
پڑھا جائے نہ کیسے اہلِ سُنّت کی محافل میں
بہت پُرکیف لُطف آور سلامِ اعلیٰ حضرت ہے
ہے قاسؔم کے گلے میں بھی یہ پٹّہ اعلیٰ حضرت کا
زہے قسمت یہ قاسؔم بھی غلامِ اعلیٰ حضرت ہے
(مولانا ابو المکرّم احمد حسین قاسمؔ الحیدری الہاشمی مدظلہ)