ہمارا نالۂ شبگیر مستجاب آیا

مجاہد دوراں مولاناسید مظفر حسین کی نذر

ہمارا نالۂ شبگیر مستجاب آیا
بڑا حسین زمانے میں انقلاب آیا
مری امید کی موجیں یم تمنا سے
نہ کیوں تڑپ کے اٹھیں وقت اضطراب آیا
تھی جس کے فکر و تدبر سے بے خبر دنیا
عروج چرخ سیاست سے کامیاب آیا
وہ جس سے دشت و بیاباں ہوں روکش گلشن
میرے افق پہ وہی پارۂ سحاب آیا
کہو گلوں سے کہ دامان آرزو بھرلیں
کوئی لئے ہوئے جام شراب ناب آیا
جلو میں پیار و محبت کی چاندنی لے کر
شب فسردہ میں رخشندہ ماہتاب آیا
بنا ہے سارا چمن لالہ زار آج کے دن
یہ کون آیا کہ آئی بہار آج کے دن

تجویزوآراء