ہے جو یہ خدا صلو علیہ و سلمو
ہے جو یہ خدا صلو علیہ و سلمو
اور امیر کبریا صلو علیہ و سلمو
حق تعالی کی طرف سے امر استمرار ہے
ہے یہ حکم وایما صلو علیہ و سلمو
رحمت اللہ ہے مصروف صلوٰۃ سلام
پھر ملائک نے کہا صلو علیہ و سلمو
بعد از ان باعین رحمت خالق معبود کے
حکم ہم سب کو دیا صلو علیہ و سلمو
کیا یہی منشور تعظیم کمال شان ہے
ازا برائے مصطفی صلو علیہ و سلمو
فرض ہے حضرت نبی ﷺ پر بھیجنا صلوٰات کا
شک نہیں اس میں از صلو علیہ و سلمو
مومنو حکم خداوندجہان لا فبکا
ہے کلام کبریا صلو علیہ و سلمو
ہے بخیل چفا جو شخص کہتا ہی نہیں
سنتے ہیں نام آپ کا صلو علیہ و سلمو
ہے عجب یہ آیت توقیر سلطان رسل
حبذا صل علی صلو علیہ و سلمو
اور یہی ہے لکھا اس کے لئے یہ مدعا
از جناب مصطفی ﷺ صلو علیہ و سلمو
کیو ں نہ اس آیت پہ ہوئے جان ودل کاؔفی نثار
دین و ایمان ہے میرا صلو علیہ و سلمو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دیوانِ کافؔی)