عشق احمد سے دل کو راحت ہے

عشق احمد سے دل کو راحت ہے
کیا ہے اللہ کی عنایت ہے

ذات پاک محمد عربی
عین رحمت ہے عین رحمت ہے

حُب احمد کا نام ہے ایمان
وہ محبو تمہیں بشارت ہے

گر میر ہو آپ کی چاہت
کیا ہے دولت ہے کیا ہے دولت ہے

روشن راہ دین مصطفوی
واہ کیا کوچہ سلامت ہے

ہو سکے کس سےنعت پا ک رقم
کس کے کام و زباں میں طاقت ہے

جرم کاؔفی کے بخش دے یارب
یہ بھی خیر الورا کی اُمت ہے
۔۔۔۔۔۔۔(دیوانِ کافؔی)


متعلقہ

تجویزوآراء